October 6, 2026

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد صدام حسین میمن کی زیر صدارت خصوصی انسدادِ پولیو مہم کی

IMG-20261006-WA0198

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد صدام حسین میمن کی زیر صدارت خصوصی انسدادِ پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد صدام حسین میمن کی زیر صدارت گزشتہ ستمبر کی خصوصی انسدادِ پولیو مہم کے دوران مقرر کردہ ہدف کے حصول، پولیو ٹیموں کی کارکردگی، بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی صورتحال اور مہم کے دوران پیش آنے والے مسائل کے متعلق جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے دربار ہال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں محکمہ صحت، پولیو پروگرام، یو سی ایم اوز، پولیو ٹیموں کے فوکل پرسنز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران گزشتہ خصوصی انسدادِ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں مقرر کردہ ہدف کے مقابلے میں حاصل ہونے والی کامیابی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران کی جانب سے مہم کے دوران بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے، رہ جانے والے بچوں کی نشاندہی، انکار کرنے والے والدین سے رابطے، نقل مکانی کرنے والی آبادی، دور دراز علاقوں اور دیگر حساس علاقوں میں ٹیموں کی رسائی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ گزشتہ مہم کے دوران خصوصی انسدادِ پولیو مہم میں ایک سو فیصد نتائیج حاصل کئے گئے ہیں اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صدام حسین میمن نے کہا کہ پولیو کا مکمل خاتمہ ایک قومی ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گزشتہ مہم کے دوران رہ جانے والے بچوں اور کم کوریج والے علاقوں کی نشاندہی کرکے آئندہ مہم میں خصوصی توجہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی کارکردگی کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے اور فیلڈ میں موجود ٹیموں کو درپیش مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں تاکہ مہم کے مقررہ اہداف کو سو فیصد حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ والدین میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ، تعلیم، اطلاعات اور دیگر متعلقہ ادارے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔