October 6, 2026

قصور اینٹی کرپشن کا چھاپہ،پٹواری فرار،منشی رشوت کی رقم سمیت گرفتار

Screenshot_2026-10-04_135803.386

قصور
اینٹی کرپشن کا چھاپہ،پٹواری فرار،منشی رشوت کی رقم سمیت گرفتار

تفصیلات کے مطابق قصور میں اینٹی کرپشن کی کارروائی میں مبینہ رشوت کیس میں منشی گرفتار

قصور کے علاقے اسٹیل باغ میں اینٹی کرپشن ٹیم نے پٹواری طارق کے دفتر پر چھاپہ مار کارروائی کی جس کے دوران پٹواری کے منشی ابو سفیان سکنہ الہ آباد کو مبینہ رشوت کی رقم سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم نے شکایت موصول ہونے پر کارروائی کی تاہم چھاپے کے دوران پٹواری طارق موقع پر موجود تھا جو ٹیم کو دیکھتے ہی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا

اینٹی کرپشن حکام نے گرفتار منشی کو حراست میں لے کر مبینہ رشوت کی رقم قبضے میں لے لی جبکہ واقعے سے متعلق مذید شواہد اور ریکارڈ کی بھی جانچ پڑتال جاری ہے

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق معاملے میں ملوث دیگر افراد کے کردار کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
رپورٹ غنی محمود قصوری
ڈویژنل بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر اتحاد میڈیا کونسل پاکستان
#قصوریات