ہارون آباد (حافظ ثاقب) معروف سماجی فلاحی کاروباری شخصیت سینئیر صحافی ملک خالد سحرنے کہا کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی کی چکی میں
ہارون آباد (حافظ ثاقب) معروف سماجی فلاحی کاروباری شخصیت سینئیر صحافی ملک خالد سحرنے کہا کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی کی چکی میں پسنے والے عوام کو فوری ریلیف دیا جائے، مہنگائی میں مسلسل اضافے کے باعث عام آدمی شدید مالی مشکلات سے دوچار ہے، جبکہ اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے غریب اور متوسط طبقے کے لیے گھریلو اخراجات پورے کرنا دشوار بنا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کا براہِ راست اثر عام شہری کی زندگی پر پڑ رہا ہے۔ محدود آمدن رکھنے والے خاندان خوراک، بجلی، گیس، پٹرول اور دیگر بنیادی ضروریات کے اخراجات پورے کرنے کے لیے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔چوہدری افتخار احمد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی کے سدباب کے لیے محض اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کیے جائیں، قیمتوں کی مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے اور عام آدمی کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو عوامی مشکلات کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافے، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لانی چاہیے، تاکہ عوام کو درپیش معاشی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔