اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ مردان جیل دولت کے انتقال پر اظہار افسوس کرتا ہوں۔ سمیع اللہ خان شینواری
اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ مردان جیل دولت کے انتقال پر اظہار افسوس کرتا ہوں۔ سمیع اللہ خان شینواری
دولت خان کی وفات محکمہ جیل خانہ جات کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔سپرنٹنڈنٹ مردان جیل سمیع اللہ خان شینواری
مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات خیبرپختونخوا نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل مردان دولت خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔جیل سپرنٹنڈنٹ سمیع اللہ خان شینواری کی جانب سے جاری کردہ تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ دولت خان مرحوم نے محکمہ جیل خانہ جات میں اپنی ذمہ داریاں نہایت محنت، دیانت داری، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں۔ مرحوم نے دورانِ ملازمت جیل انتظامیہ، قیدیوں کی فلاح و بہبود، نظم و ضبط کے قیام اور محکمانہ امور کی انجام دہی میں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں اور محکمہ کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دیں۔بیان میں کہا گیا کہ دولت خان کی وفات محکمہ جیل خانہ جات کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ ان کی محکمانہ خدمات، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ساتھی افسران و اہلکاروں کے ساتھ حسنِ سلوک کو ہمیشہ قدر و احترام سے یاد رکھا جائے گا۔محکمہ جیل خانہ جات نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں محکمہ ان کے غم میں برابر کا شریک ہے۔محکمہ کی جانب سے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔