عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی انصاف کے لیے خاتون کی اپیل، سابق شوہر اور سسر پر سنگین الزامات
عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی
انصاف کے لیے خاتون کی اپیل، سابق شوہر اور سسر پر سنگین الزامات
انصاف کے لیے خاتون کی اپیل، سابق شوہر اور سسر پر سنگین الزامات
سامارو: کنری کی منظور کالونی کی رہائشی جنت کھوسو انصاف کی فریاد لے کر نیشنل پریس کلب سامارو پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے متعلقہ حکام سے تحفظ اور انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی۔
جنت کھوسو کے مطابق ان کے سابق شوہر خالد کھوسو ولد مختیار کھوسو نے تقریباً تین سال قبل انہیں طلاق دی تھی۔ ان کے بقول ان کے دو بیٹے سابق شوہر خالد کھوسو سے ہیں اور وہ اپنے بچوں کی واپسی کے لیے پریشان ہیں۔
جنت کھوسو نے الزام عائد کیا کہ ان کے سابق سسر مختیار کھوسو مبینہ طور پر انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں اور دوبارہ شادی کے لیے دباؤ ڈالتے ہیں۔ جنت کھوسو کے مطابق انہیں مبینہ طور پر دھمکی دی گئی کہ اگر انہوں نے شادی سے انکار کیا تو ان کے دونوں بچوں کو نقصان پہنچایا جائے گا اور بعد ازاں الزام ان کے بھائی پر عائد کر دیا جائے گا۔
جنت کھوسو نے نیشنل پریس کلب سامارو میں دہائی دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں، انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور ان کے دونوں بچوں کو واپس ان کے حوالے کرنے کے لیے قانونی کارروائی کی جائے۔
واضح رہے کہ مذکورہ الزامات جنت کھوسو کے بیان پر مبنی ہیں، جبکہ الزام عائد کیے گئے افراد کا مؤقف سامنے آنے پر اسے بھی خبر کا حصہ بنایا جائے گا۔