October 4, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پروفیسر ڈاکٹر حفصہ حبیب، پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے

IMG-20261004-WA0038

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پروفیسر ڈاکٹر حفصہ حبیب، پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، خوشاب کی پی ایچ ڈی کی تکمیل پر پروفیسر تنویر قریشی ، (سابق ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈسٹرکٹ خوشاب) ،پروفیسر ناصر حیات، پروفیسر حسن ، مستحسن جامی ، لیکچرر اردو اور خواجہ شاہزیب لیکچرر اکنامکس کی کالج ہذا میں خصوصی آمد۔ اس موقع پر انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر حفصہ حبیب کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کےلیے نیک خواہشات کااظہار کیا۔ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر حفصہ حبیب کا کہنا تھا کہ معزز اساتذہ کرام کی یہ محبت بھری آمد محض مبارک باد نہیں بلکہ علمی رشتوں، دیرینہ وابستگی اور باہمی احترام کا ایک خوب صورت اظہار تھی۔
پروفیسر ڈاکٹر حفصہ حبیب نے معزز اساتذہ کی اس محبت، خلوص اور قیمتی وقت کو اپنے لیے باعثِ اعزاز قرار دیتے ہوئے تہہِ دل سے اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اہلِ علم کا کسی کی علمی کامیابی میں شریک ہونا، اپنی دعاؤں اور محبت سے نوازنا یقیناً اس خوشی کو مزید بامعنی اور یادگار بنا دیتا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر حفصہ حبیب کے مطابق یہ پُرخلوص ملاقات علم، محبت اور احترام کے ایک حسین باب کی صورت ہمیشہ یاد رہے گی۔