🌟وطن تو ہمیشہ سلامت رہے 🌟صرف آج کے دن وطن عزیز کی حفاظت کرتے ہوئے. لیفٹیننٹ کرنل محمد علی سمیت 16 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا
🌟وطن تو ہمیشہ سلامت رہے
🌟صرف آج کے دن وطن عزیز کی حفاظت کرتے ہوئے. لیفٹیننٹ کرنل محمد علی سمیت 16 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا
🔹لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت شہید
🔹لانس نائیک اختر شہید
🔹لانس نائیک محمد اللہ شہید
🔹لانس نائیک یوسف شہید
🔹لانس نائیک شاہد شہید
🔹سپاہی جمیل شہید
🔹سپاہی عرفان شہید
🔹سپاہی تاج شہید
🔹سپاہی عرفان شہید
🔹نائیک جلال شہید
🔹نائیک عارف شہید
🔹نائیک وحدت شہید
🔹ساہی عمران شہید
🔹سپاہی مصطفیٰ شہید
🔹سپاہی جاوید شہید
🔹سپاہی اویس شہید
تجھ کو کتنوں کا لہو چاہیئے اے ارض وطن
جو ترے عارض بے رنگ کو گلنار کریں
کتنی آہوں سے کلیجہ ترا ٹھنڈا ہوگا
کتنے آنسو ترے صحراؤں کو گل زار کریں
وہ لوگ کیسے مر سکتے ہیں جنہوں نے ہماری زمین، ہماری عزتیں اور ہماری جانیں بچانے کے لیے اپنے وجود کا سارا لہو بہا دیا جنہوں نے ہماری طرف آنے والی گولیاں اور آگ اپنے جسموں پر روکی زندگی جیسی قیمتی چیز ہم پر وار دی وہ ہمیشہ زندہ رہیں گے یہ خالق حقیقی کا بھی فرمان ہے کہ ‘جو راہِ حق میں شہید ہوتے ہیں، انہیں مردہ نہ سمجھو، وہ زندہ ہیں اور اپنے رب کے پاس رزق پا رہے ہیں یہ شہداء ہماری قوم کا فخر اور ہمارے سروں کے تاج ہیں۔ ان کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزادی کی سانس لے ہیں ہم نے انکو اپنی زندگیوں میں اور اپنی یادوں میں زندہ رکھنا ہے اور اپنی آنے والی نسل کو بتانا ہے کہ وہ کون تھے اور ہمارے لیے کیا کر گئے ہیں ان کی قربانیاں ہماری نسلوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔
قوم کو شہداء پر فخر ہے جنہوں نے ہمارے مستقبل کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا وطن کی محبت میں جان دینے والوں کے لیے ہمیشہ اچھا بولیں انکے بچے ہمارے کل کے لیے یتیم ہوئے ہیں انکا آج ہمارے کل پر قربان ہوا ہے۔ شہید وہ عظیم لقب ہے جس میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی رضا شامل ہوتی ہے۔
اللہ تعالیٰ تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے اور جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے آمین ثم آمین 🇵🇰🕊️