October 4, 2026

نورپورتھل(راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج سرگودھا سے پروفیسر محمد سہیل کی

IMG-20261004-WA0029

نورپورتھل(راجہ نورالہی عاطف سے) گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج سرگودھا سے پروفیسر محمد سہیل کی گورنمنٹ گریجویٹ کالج نور پورتھل خصوصی آمد ۔ ادارہ ہذا کے تعلیمی بورڈ سرگودھا میں پوزیشن ہولڈر مدثر رضا سے ملاقات کی اور نقد انعام سے اس کی حوصلہ افزائی کی.
پرنسپل پروفیسر عبدالغفور ملک ،ڈاکٹر ملک نواب دین کلیرا ،پروفیسر ملک حاجی نواب دین سگو ، پروفیسر ملک عبدالقیوم جاڑا اور دیگر سٹاف بھی اس موقع پر موجودتھا۔ پروفیسر محمد سہیل نے کہا کہ مدثر رضا جیسے ہونہار طالب علم ہمارا سرمایہ ء افتخار ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی اشد ضروری ہے ۔ پرنسپل کالج ہذا پروفیسر عبدالغفور ملک نے گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج سرگودھا کے سینیئر پروفیسر محمد سہیل کی ادارے میں آمد اور ان کی طرف سے پوزیشن ہولڈر طالب علم مدثررضا کی خصوصی حوصلہ افزائی پر تہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوءے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔