October 15, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل شازیہ رحمان نے کہا ہے کہ عوامی

IMG-20261003-WA0204

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل شازیہ رحمان نے کہا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جا رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں صدر نورپورتھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان اور سئنیر جرنلسٹ راجہ نورالہی عاطف کے ساتھ خصوصی نشست کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا حکومت پنجاب عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے انشاءاللہ اس حوالے سے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ شازیہ رحمان نے کہا کہ ہماری یہ کوشش ہے کہ رحمت پاک نورپورتھل کے ذریعے شہریوں کو تفریح کی اچھی سہولت میسر ہو سکے ۔ انہوں نے بتایا کہ کمشنر سرگودھا ڈویژن نے نورپورتھل شہر کی بیوٹیفکیشن کے سلسلے میں خصوصی دورہ کر کے ضرور ہدایات جاری کی ہیں اس پراجیکٹ کی تکمیل سے شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مزید بتایا کہ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کے حالیہ دورہء نورپورتھل کے موقع پر انہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مزید سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی تعیناتی کی ضرورت بارے آگاہ کیا گیاامید ہے کہ اس حوالے سے بھی جلد پیشرفت ہوگی۔ شازیہ رحمان نے کہا کہ مختلف شعبہ جات کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی مزید تعیناتی سے لوگوں کو مقامی سطح پر صحت کے مزید اچھی سہولیات میسر ہو گی اور انہیں علاج معالجے کے لیے دور دراز کے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ ہماری یہ کوشش ہے کہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول نورپورتھل کی اپنی عمارت کی تعمیر کے لیے مخیر حضرات سمیت ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن خوشاب کا بھی خصوصی تعاون حاصل کیا جائے تاکہ یہاں کے بچوں کو معیاری تعلیم حاصل کرنے کی واقع مل سکیں ۔ ایک اور سوال کے جواب میں اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ سالانہ تاریخی میلہ بابا سخی سیدن شاہ بخاری کے انعقاد کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری ہے ۔ دوران نشست صحافیوں نے اسسٹنٹ کمشنر شازیہ رحمان کو تحصیل ہیڈ کوارٹر نورپورتھل شہر سمیت دیگر علاقائی مسائل کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ انشاءاللہ اس سلسلے میں ہم بتدریج ضروری اقدامات اٹھائیں گے ۔