October 3, 2026

سکھر(بیورورپورٹ)سکھر کے لیجنڈری فٹبال کھلاڑی ومحکمہ تعلیم سکھر کےسنیئرٹیچر جاوید خان ریٹائرڈ

IMG-20261003-WA0202

سکھر(بیورورپورٹ)سکھر کے لیجنڈری فٹبال کھلاڑی ومحکمہ تعلیم سکھر کےسنیئرٹیچر جاوید خان ریٹائرڈ ہوگئے ، ریٹاَئرمنٹ پر یونین فٹبال کلب کی جانب سے اعزازیہ تقریب کا انعقاد ، بطور ٹیچرز تعلیمی خدمات پر خراجِ تحسین خبر کے مطابق سکھر کے لیجنڈری فٹبال کھلاڑی جاوید خان نے محکمۂ تعلیم میں اپنی طویل، مخلصانہ اور قابلِ قدر خدمات انجام دینے کے بعد باعزت طور پر ریٹائرمنٹ حاصل کر لی ہے، ریٹائرمنٹ کے موقع پر یونین فٹبال کلب روہڑی کی جانب سے انکے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا ، تقریب میں میں کانگوٹی فٹبال گرائونڈ روہڑی کے ایڈمن و یونین فٹبال کلب روہڑی کے صدر اسفند یار منگی و دیگر نے شرکت کی اور سکھر کے لیجنڈری فٹبال کھلاڑی ومحکمہ تعلیم سکھر کےسنیئرٹیچر جاوید خان کوبطور ٹیچر تعلیمی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئےان کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا گیا اور کہا کہ انہوں نے دورانِ ملازمت تعلیم کے فروغ، طلبہ کی رہنمائی و تربیت، ادارے کی بہتری اور محکمۂ تعلیم کی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھانے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا۔ ان کی محنت، فرض شناسی، نظم و ضبط اور اپنے پیشے سے وابستگی ہمیشہ قابلِ احترام رہے گی۔وہ نہ صرف ایک بہترین اور مخلص دوست اور قابلِ احترام ساتھی رہے بلکہ ایک شاندار فٹبال کھلاڑی کی حیثیت سے بھی اپنی منفرد پہچان بنائی۔ فٹبال سے ان کی محبت، بے مثال صلاحیت، نظم و ضبط اور کھیل کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر میں انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔ دعا ہے کہ زندگی کا یہ نیا باب ان کے لیے صحت، خوشی، سکون، کامیابی اور اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ بے شمار خوشگوار لمحات لے کر آئے۔