October 15, 2026

ہارون اباد (حاجی یونس سٹی رپورٹر) انجمن فروغ حمدونعت ہارون کے زیر اہتمام چییرمین حاجی محمدیونس افتاب کے گھر محفل میلاد مصطفی (ص) کا انعقاد کیا گیا

IMG-20261003-WA0194

ہارون اباد (حاجی یونس سٹی رپورٹر)
انجمن فروغ حمدونعت ہارون کے زیر اہتمام چییرمین حاجی محمدیونس افتاب کے گھر محفل میلاد مصطفی (ص) کا انعقاد کیا گیا
محفل کا اغاز تلاوت قران مجید سے ہوا
نعت خواں عمران یونس ،عدنان یونس اور مبشر حسینی نے ہدیہ نعت پیش کیا نقابت کے فرائض مرزا ادریس نے ادا کئیے
جبکہ سید طحہ تنویر شاہ نے اپنے نورانی بیان میں سیرت طیبہ پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ نبی اکرم (ص) کی حیات طیبہ اور قران اج بھی وہی ہے مگر ہمارا المیہ ہے کہ ہم دین سے دور ہوتے جارہے ہیں
انہوں نے کہا ہمیں صحیح معنوں میں مومن مسلمان بننے اور اللہ و رسول کا قرب حاصل کرنے کیلئے قران و سنت کیمطابق زندگی
گزار نے کو ترجیح دیناہوگی
تاکہ خوشنودئی رسول حاصل کرسکیں
اخر میں امت مسلماں کے اتحاد اور اسوائے حسنہ پر عمل پیرا ہونیکی کی دعا کی گئی