نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) صدر نورپور تھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان نے کہا ہے کہ نورپور تھل
نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) صدر نورپور تھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان نے کہا ہے کہ نورپور تھل پریس کلب شاندار صحافتی روایات کا حامل ادارہ ہے ۔ انشاءاللہ ہم اس فورم سے عوامی امنگوں کی ترجمانی کے لیے ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نورپورتھل پریس کلب کے نائب صدر تصور عباس بھٹی کی رہائش گاہ پر عہدیداران پریس کلب ایم نور دین ، ملک غلام جیلانی وڈھل ، محمد نسیم اور دیگر سئنیر صحافیوں راجہ نور الہی عاطف و ملک حاجی شوکت حیات کھارا کے اعزاز میں پرتکلف ضیافت کی نشست کے دوران کیا۔ اجلاس کی صدارت صدر نورپورتھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان نے کی۔
اجلاس میں علاقائی مسائل اجاگر کرنے اور مثبت صحافت کے فروغ پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر دیگر صحافیوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے علاقائی مسائل اجاگر کرنے اور ذمہ دارانہ صحافتی کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔ شرکاءے نشست کی طرف سےنائب صدر نورپورتھل پریس کلب تصور عباس بھٹی کی جانب سے پرتکلف ضیافت کے اہتمام پر شکریہ ادا کیا گیا۔