October 4, 2026

*تاریخی قصبہ حکمرانوں کی نظرِشفقت کا منتظر۔تاریخی آثار بھی ختم ہونیکے قریب*.

IMG-20261003-WA0114

*تاریخی قصبہ حکمرانوں کی نظرِشفقت کا منتظر۔تاریخی آثار بھی ختم ہونیکے قریب*.

میلسی(محمدمختارسولگی) میلسی کا نواحی قصبہ فتح پور ایک قدیم اور تاریخی شہر ہے جسے میلسی شہر سے بھی مبینہ طور پر سینکڑوں برس قبل جوٸیہ خاندان کی ریاست کے دارلخلافہ کے طور پر فتح خان جوٸیہ نے تعمیر کرایا تھا۔ حکمرانوں کی بے حسی کارونا روتے وقت گزار رہا ہے۔قتح پور کے نزدیک اصحاب کی قبریں، فتح خان جوٸیہ کا مزار اور ٹوٹ پھوٹ، شکست کا شکار اورشکست و ریخت کی علامت ہے۔تاریخ مندر اب مٹی کا ڈھیر بن چکا ہے۔ فتح خاں کا تعمیر کردہ قلعہ اور
مزید تاریخی مقامات نظر نہیں آتے بلکہ وہاں فصلیں لہہلہا رہیں ہوتی ہیں۔ 10 ہزار سے زائد آبادی والا یہ اہم اور تاریخی حیثیت رکھنے کے باوجود متعلقہ اداروں کی لاپرواٸٓی، مقامی انتظامیہ، صوباٸی و قومی حکمرانوں کی بے حسی کی وجہ سے یہ قصبہ آج بھی اپنی شکست و ریخت کاشکار اور بنیادی سہولیات کی دستیابی کا منتظر ہے۔ مقامی انتظامیہ اور حکمرانوں کی لاپروٸی کی وجہ سے۔یہاں سیوریج کا انتہائی خراب نظام، گندگی، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں اور پینے کے پانی کا مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ پینے کا پانی دن بدن آلودہ اور گندا ہوتا جا رہا ہے، جو شہریوں کے لیے ایک اہم تشویش ہے۔ علاقے کے شہریوں نےمتعلقہ حکام، ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندگان سے اپیل ہے کہ فتح پور کا فوری سروے کروا کر ان مسائل کے مستقل حل کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
اور اجاڑہوتے قدیم اور تاریخی قصبے کو بربادی سے بچایایا جاٸے۔