October 2, 2026

پروفیسر حضرت علی نے چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مردان کا چارج سنبھال لیا۔

IMG-20261001-WA0282

پروفیسر حضرت علی نے چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مردان کا چارج سنبھال لیا۔

یاد رہے کہ پروفیسر حضرت علی ایک معروف ماہر تعلیم اور تجربہ کار پروفیسر ہیں۔

مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق حکومت خیبر پختونخوا، محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی تعمیل میں پروفیسر حضرت علی، سیکرٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مردان نے آج 30 ستمبر 2026ء کو چیئرمین ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ مردان کے عہدے کا اضافی چارج سنبھال لیا۔ وہ آئندہ احکامات تک بطور سیکرٹری/چیئرمین بورڈ خدمات انجام دیں گے۔ پروفیسر حضرت علی ایک معروف ماہرِ تعلیم اور تجربہ کار پروفیسر ہیں، جنہیں تعلیمی بورڈز کے امور کا طویل اور وسیع تجربہ حاصل ہے۔ وہ صوبے کے مختلف تعلیمی بورڈز میں اہم انتظامی و کلیدی عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور بورڈ کے امتحانی، انتظامی اور دفتری امور کے ساتھ گہری واقفیت رکھتے ہیں۔پروفیسر حضرت علی کی انتظامی صلاحیتیں اور ادارہ جاتی امور میں تجربہ بھی نمایاں ہے۔ بطور سیکرٹری BISE مردان وہ پہلے ہی بورڈ کے انتظامی و دفتری معاملات، امتحانی امور اور مختلف شعبہ جات کے باہمی رابطہ و نگرانی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ موجودہ ذمہ داری سے انہیں بورڈ کے مجموعی انتظامی و امتحانی معاملات کی قیادت کا اضافی فریضہ بھی سونپ دیا گیا ہے۔ان کے وسیع تدریسی تجربے، بورڈ امور پر دسترس اور انتظامی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے توقع ہے کہ وہ بورڈ کے امور کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے، امتحانی نظام کے تسلسل کو برقرار رکھنے اور ادارے کی انتظامی کارکردگی کو مزید مستحکم بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔