عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی ڍورونارو: عمرکوٹ روڈ پر کار حادثہ، تین افراد شدید زخمی
عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی
ڍورونارو: عمرکوٹ روڈ پر کار حادثہ، تین افراد شدید زخمی
ڍورونارو میں مین عمرکوٹ روڈ پر مہران کار اسٹیئرنگ راڈ نکلنے کے باعث بے قابو ہو کر کھڈ میں جا گری، جس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں مصری ولد ساکر گجو، 7 سالہ علی دوست ولد مصری گجو اور سعیدہ زوجہ مصری گجو شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڍورونارو ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے باعث تینوں کو حیدرآباد ریفر کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق زخمی افراد کھپرو کے رہائشی علی حسن ہگورجو کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔