October 28, 2026

وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ ) عالمی یوم استاد پر ضلع وہاڑی میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمانان خصوصی ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر اور ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سید ساجد سلیم مہدی شاہ،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ،ملک نوشیر لنگڑیال تھے ڈپٹی کمشنر

IMG-20241005-WA0286

وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ ) عالمی یوم استاد پر ضلع وہاڑی میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمانان خصوصی ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر اور ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سید ساجد سلیم مہدی شاہ،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ،ملک نوشیر لنگڑیال تھے ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر اور ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے اساتذہ کو پھول پیش کئے اور پیتاں نچھاور کر کے قومی ہیروز اساتذہ کو خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا اس موقع پر سابق ممبران قومی اسمبلی چوہدری نذیر آرائیں، فقیر احمد آرائیں، سابق ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول،ایم پی اے ثاقب خورشید کے نمائندے میاں آصف خورشید، سی ای او ایجو کیشن چوہدری محمد سعید،ڈی ای او سیکنڈری شازیہ انور، ڈی ای او مہر اسلم سنپال دیگر محکمہ تعلیم کے افسران، اساتذہ اور طلبا کی کثیر تعداد موجوتھی ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائے آفرینش سے نظام تعلیم میں اساتذہ کو مرکزی مقام حاصل ہیتعمیر انسانیت اور علمی ارتقاء میں استاد کے کردار سے انکار نہیں۔ کیونکہ استاد نئی نسل کی آبیاری کرتا ہے اور ایک باوقار نسل تخلیق پاتی ہے عالمی یوم اساتذہ پر قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ایم این اے سید ساجد سلیم مہدی شاہ نے کہا کہ ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کا عزم رکھنے والے اساتذہ کو سلام پیش کرتے ہیں ترقی یافتہ ممالک کی ترقی میں اساتذہ کا کردار اہم ہے۔ ایم پی اے چوہدری محمد یو سف کسیلیہ نے کہا کہ معلمی مقدس اور پیغمبرانہ پیشہ ہے اساتذہ کے کردار، مقام اور عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔ایم پی اے ملک نوشیرلنگڑیال نے کہا کہ معلم کو ہر مذہب اور معاشرے میں نمایاں مقام حاصل ہے۔جس قوم نے بھی استاد کی قدر کی وہ دنیا بھر میں سرفراز ہوئی۔ اساتذہ کا ادب و احترام کیے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر اور ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے بہترین کارکردگی پر اساتذہ کو ایوارڈ سے بھی نوازا۔ سی ای او ایجو کیشن محمد سعید نے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور مہمانان خصوصی کا شکریہ ادا کیا بعدازاں گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول میں ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر او رممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے پودے لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح بھی کیا