وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ ) اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی غزالہ کنول کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو انسپکشنز
وہاڑی ( محمدمعظم جوئیہ ) اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی غزالہ کنول کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اسسٹنٹ کمشنر غزالہ کنول نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو انسپکشنز بڑھانے کی ہدایت کی اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی ہدایت پر عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیاء خورونوش کی فراہمی ترجیح ہے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس انسپکشنز کو بڑھائیں اور گراں فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کریں تاکہ عوام کواشیاء خورونوش کی خریداری میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ گراں فروشوں کے خلاف بلاتفر یق کاروائیں جاری رکھیں اور خلاف ورزی پر بھاری جرمانے،مقدمات کا اندراج اور گرفتاریاں کی جائیں