October 2, 2026

ہارون آباد (حافظ ثاقب)چشتیاں شریف رانا سمیع الرحمن نے نا صرف تحصیل چشتیاں کے عوام کا سر

IMG-20261001-WA0278

ہارون آباد (حافظ ثاقب)چشتیاں شریف رانا سمیع الرحمن نے نا صرف تحصیل چشتیاں کے عوام کا سر فخر سے بلند کیا بلکہ ضلع بہاول نگر سمیت پاکستان کے ایسے طلباء کے لیے روشنی کا مینار ثابت ہوئے جو کسی معذوری سے گھبرا کر تعلیم جیسی نعمت سے کنارہ کش ہو جاتے ہیں رانا سمیع الرحمن کہ والد رانا عبدالرحمن ان کی والدہ ان کے بہن بھائی بالخصوص مبارکباد مستحق ہیں جن کے دن رات کی کاوش اور جدوجہد کے نتیجے میں رانا عبدالرحمن بہاولپور بورڈ کے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں تیسری پوزیشن پر فائز ہوئے پوری قوم کو ایسے ہونہار طالب علم پر فخر ہے
ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر چوہدری غلام مصطفی جٹ نے انٹرمیڈیٹ امتحانات بہاولپور بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے نابینا طالب علم رانا سمیع الرحمن سے ملاقات کے موقع پر کیا
اسسٹنٹ کمشنر نے خصوصی طور پر نابینا طالب علم رانا سمیع الرحمن کو اپنے دفتر بلایا اور اسسٹنٹ کمشنر کی کرسی پر بٹھا کر اعزازی اسسٹنٹ کمشنر بنا کر عزت افزائی کی نابینا طالب علم کے والد رانا عبدالرحمن کو خراج تحسین پیش کیا ان کی فیملی کی محنت کو رانا سمیع الرحمن کی شاندار کامیابی قرار دیا ان کے ہونہار طالب بعلم بیٹے سمیع الرحمن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور رانا سمیع الرحمن کے لیے ہر ممکن معاونت و رہنمائی اور خصوصی پروٹوکول کا اعلان کیا
چوہدری غلام مصطفی جٹ سے ملاقات کے دوران پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج رانا سمیع الرحمن کے اساتذہ کرام و دیگر معززین بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر نے رانا سمیع الرحمن کو اپنی جیب سے 20 ہزار روپے کا نقد انعام دیا اور ان کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی اسسٹنٹ کمشنر رانا سمیع الرحمن کو اسسٹنٹ کمشنر کی کرسی پر بٹھا کر خود ساتھ کھڑے رہے رانا سمیع الرحمن کے والد اور ان کی فیملی کو خراج تحسین پیش کرتے رہے