رپورٹ :اے جی بلوچ) جیکب آباد: جسقم (بشیر خان گروپ) کا سندھ پریس کلب کی نئی باڈی کو مبارکباد، پھولوں کے ہار پہنائے۔
(رپورٹ :اے جی بلوچ)
جیکب آباد: جسقم (بشیر خان گروپ) کا سندھ پریس کلب کی نئی باڈی کو مبارکباد، پھولوں کے ہار پہنائے۔
جیکب آباد: جئے سندھ قومی محاذ (جسقم) بشیر خان قریشی گروپ جیکب آباد کے وفد نے سندھ پریس کلب کا دورہ کرکے نومنتخب باڈی کو مبارکباد پیش کی اور پھولوں کے ہار پہنائے۔
جسقم کے ضلعی صدر وارث خان جکھرانی، جساف کے ڈویژنل صدر عزیز اللہ سیال، آفتاب مستوئی اور سمیر سومرو نے پریس کلب پہنچ کر نومنتخب چیئرمین اسرار چانڈیو، صدر غلام حسین جکھرانی اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دی۔
اس موقع پر قوم پرست رہنماؤں نے کہا کہ سندھ پریس کلب نے ہمیشہ قومی و عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور نئی باڈی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ نومنتخب چیئرمین اسرار چانڈیو اور صدر غلام حسین جکھرانی نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عزم دہرایا کہ صحافیوں کے حقوق اور عوامی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔