September 30, 2026

*جرنلسٹ جاوید صدیقی نے شادمان ٹاؤن کو انتہائی غیر محفوظ علاقہ قرار دیدیا*

IMG-20260930-WA0086

*جرنلسٹ جاوید صدیقی نے شادمان ٹاؤن کو انتہائی غیر محفوظ علاقہ قرار دیدیا*

*پاکستان رینجرز اور سندھ پولیس کے تحفظات پر سوال اٹھنے لگے*

*شادمان، نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کا سب سے بہترین پر امن ، خوشحال علاقہ سمجھا جاتا تھا*

*آج کا شادمان ٹاؤن ایک خوف کی علامت بن چکا ھے*

*پولیس اہلکاروں، بلدیاتی ملازمین کی چاندی، رہائشیوں کا جینا محال*

*جابجا گڈھے گڑھے، کھلے مین ہول، آوارہ کتوں کی بہتات*

*چور اچکوں، ڈکیتوں، اور اغوا کاروں کا راج*

*عدم تحفظ اور لاقانونیت کا پھیلتا نظام*

*ٹھیلہ مافیا اور تجاویزات کی دوڑ*

*ایسے نظام سے بہتر ھے کہ نیا نظام رائج کیا جائے*

کراچی (اسٹاف رپورٹ) کراچی کے معروف جرنلسٹ جاوید صدیقی نے شادمان ٹاؤن کو انتہائی غیر محفوظ علاقہ قرار دیدیا۔ پاکستان رینجرز اور سندھ پولیس کے تحفظات پر سوال اٹھنے لگے؟؟ شادمان ٹاؤن کراچی کے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کا سب سے بہترین پر امن ، خوشحال سمجھا جاتا تھا جہاں کی کشادہ سڑکیں، پانی کی وافر مقدار اور روزانہ کی بیناد پر واٹر بورڈ کے پمپنگ اسٹیشن سے جاری پانی اور لوڈ شیڈنگ سے مستثنٰی اپنی خوبصورتی، جابجا گارڈن اور ہر جگہ برقی قمقموں کی روشنی سے جانا پہچانا جاتا تھا۔ آج کا شادمان ٹاؤن ایک خوف کی علامت بن چکا ھے، جابجا گڑڈے گڑھے، کھلے مین ہول، آوارہ کتوں کی بہتات، ہر سو اندھرے ہی اندھیرے، گٹروں کی غلاظت بھرے پانی، دھول مٹی اور چور آچکوں، ڈکیتوں، اور اغوا کاروں کا راج، کھلے عام منشیات کا استعمال اور فروخت، عدم تحفظ اور لاقانونیت کا پھیلتا نظام، ٹھیلہ مافیا اور تجاویزات کی دوڑ، پولیس اہلکاروں اور بلدیاتی ملازمین کی چاندی، جبکہ رہائشیوں کا جینا محال بن چکا ھے۔ اہل محلہ نے معروف جرنلسٹ جاوید صدیقی کو بتایا کہ کس کو کہیں کس کو بتائیں نہ کوئی سنتا ھے اور نہ ہی کوئی توجہ دیتا ھے ایسے نظام سے بہتر ھے کہ نیا نظام رائج کیا جائے جس میں عوام کی سنائی ہو جس میں عوامی حقوق کی پاسداری عملی ہوتی دکھائی دے۔