ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد)سندھ پولیس کی بروقت اور کامیاب کارروائی گھوٹکی سے اغواء ہونے والے
ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد)سندھ پولیس کی بروقت اور کامیاب کارروائی گھوٹکی سے اغواء ہونے والے KTN نیوز کے رپورٹر عظیم سیال بحفاظت بازیاب تفصیل کے مطابق : گھوٹکی سے اغواء ہونے والے KTN نیوز کے رپورٹر عظیم سیال کو سندھ پولیس نے بحفاظت بازیاب کرا لیا سینئیر صافی کو بحفاظت بازیاب کرانے پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی ڈی آئی جی سکھر، ڈی آئی جی لاڑکانہ، ایس ایس پیز گھوٹکی، سکھر، شکارپور اور کامیاب کارروائی میں حصہ لینے والی پولیس ٹیم کو شاباشی دی اور کہا کہ صحافی عظیم سیال کی بحفاظت بازیابی سندھ پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیت، مؤثر حکمتِ عملی اور مسلسل محنت کا نتیجہ ہے ڈی آئی جیز سکھر و لاڑکانہ، متعلقہ ایس ایس پیز اور تمام افسران و جوانوں کی کارکردگی قابلِ تحسین ہے جنہوں نے بروقت اقدامات اور مربوط حکمتِ عملی کے ذریعے اہم کامیابی حاصل کی آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس ٹیم نے عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مغوی صحافی کو بحفاظت بازیاب کرایا جس پر پوری ٹیم مبارکباد اور خصوصی شاباش کی مستحق ہے سندھ پولیس شہریوں بالخصوص صحافی برادری کے تحفظ اور سلامتی کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری عزم و پیشہ ورانہ انداز میں ادا کرتی رہے گی