ڈہرکی (رپورٹ:ملک بشیراحمد) ڈہرکی شہر میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات، مسلح ملزمان تاجر دیپک
ڈہرکی (رپورٹ:ملک بشیراحمد) ڈہرکی شہر میں دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات، مسلح ملزمان تاجر دیپک کمار کی دکان میں داخل ہو کر اسلحے کے زور پر 6 لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واردات کے بعد تاجروں اور شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا دن دہاڑے شہر کے اندر ڈکیتی کی واردات پر پولیس کی کارکردگی اور امن و امان کی صورتحال پر سوالات اٹھنے لگے، تفصیل کے مطابق : ڈہرکی شہر میں مسلح ملزمان نے تاجر دیپک کمار کی دکان کو نشانہ بنایا ملزمان دکان میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر تاجر کو یرغمال بنا کر 6 لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا جس کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہوگئے واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری اور لوٹی گئی رقم و موبائل فون کی برآمدگی کے لیے کارروائی کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے شہریوں اور تاجروں کا کہنا ہے کہ دن دہاڑے شہر کے اندر ڈکیتی کی واردات باعث تشویش ہے تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے لوٹی گئی رقم اور موبائل فون برآمد کیے جائیں اور شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنا کر شہریوں اور تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے