September 28, 2026

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)صحافت کے عالمی دن پر بیمار صحافیوں کے لئے صحت یابی کی

IMG-20260928-WA0190

ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)صحافت کے عالمی دن پر بیمار صحافیوں کے لئے صحت یابی کی دعا کرتے ہیں اور دنیا سے رخصت ہوئے صحافیوں کے لئے دعا مغفرت کرتے ہیں شہر کے معروف صحافی سید نوید شاہ عثمانی اور چوہدری غلام دستگیر سنی نےاخبار بینی کے عالمی دن پر جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد پنجاب سٹی پریس کلب بہاولنگر نے کہا ہے کہ الیکٹرونک میڈیا کے اس دور میں بھی اخبارات افادیت مسلمہ ہے مستند خبروں، جامع تجزیوں اور سنجیدہ معلومات کے لیے اخبارات ہی مستند ذریعہ ہیں، اخبارات نے عوام میں سیاسی، سماجی اور آئینی شعور اجاگر کرنے میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا، باشعور معاشرے کی تشکیل کے لیے اخبار اور کتاب سے رشتہ جوڑنا ضروری ہے،
اخبارات اپنی ادارتی ذمہ داری اور تصدیق شدہ معلومات کے ذریعے عوام کو مستند خبریں فراہم کرتے ہیں، آزاد اور ذمہ دار صحافت جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے،
پاکستانی کی صحافتی برادری نے ہمیشہ آزادی اظہار اور سچائی کا علم بلند رکھا، صحافیوں، کالم نگاروں اور اخباری کارکنوں کی خدمات قابل تحسین ہیں،
نوجوان نسل میں اخبار بینی اور مطالعے کی عادت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،نوجوانوں کو سطحی معلومات کے بجائے مطالعے اور سنجیدہ فکر کی طرف راغب کرنا ہوگا، اخبار بینی نوجوان نسل میں تنقیدی سوچ اور فکری پختگی پیدا کرنے میں کلیدی اہمیت کی حامل ہے،پارلیمنٹ آزادی اظہار رائے کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے، پارلیمان اخباری صنعت سے وابستہ صحافیوں اور کارکنوں کے حقوق کا تحفظ کے لیے پرعزم ہے،
ذمہ دار صحافت معاشرے میں مثبت مکالمے اور جمہوری اقدار کے فروغ میں اہم کردار ہےاخبار بینی کے عالمی دن پر صحافت سے وابستہ تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اور دعا کرتے ہیں جو صحافی دینا سے رخصت ہو گئے ہیں انکی مغفرت کی دعا کرتے ہیں