September 29, 2026

ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پاکستان کیلئے سعودی سفیر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اکرام الدین

IMG-20260928-WA0182

ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پاکستان کیلئے سعودی سفیر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اکرام الدین

پاک سعودی عرب اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ اور مکہ دفاعی معاہدے کے تناظر میں ڈاکٹر راجح کی تقرری اہمیت کی حامل ہے۔ معاون خصوصی اوورسیز پاکستانیز برائے اٹلی

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان کے لیے نامزد سعودی سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پاکستان پہنچ گئے۔ڈاکٹرراجح بن طامی البقمی پیر سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، ڈاکٹر راجح ان سعودی سفیروں میں شامل ہیں جو دفاعی اور سکیورٹی امور میں وسیع تجربہ کے حامل ہیں۔ ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی سعودی مسلح افواج میں بطور میجر جنرل خدمات انجام دے چکے ہیں۔دفاعی شعبے میں ڈاکٹر راجح کا وسیع تجربہ پاک سعودی مضبوط سکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔ وزارت اوورسیز پاکستانیز کے معاون خصوصی برائے اٹلی اکرام الدین نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی کو پاکستان کے لئے سعودی سفیر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ پاک سعودی عرب اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ اور مکہ دفاعی معاہدے کے تناظر میں ڈاکٹر راجح کی تقرری اہمیت کی حامل ہے۔دوسری جانب ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی کے اسلام آباد پہنچنے پر وزارتِ خارجہ پاکستان کے حکام اور سعودی سفارتخانے کے دیگر ذمہ داران نے استقبال کیا۔