خوشاب (خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب علی حسین نے میڈیا کو بتایا کہ ریسکیو کنٹرول روم خوشاب کو آج 28 ستمبر 2026 کو راجڑ
خوشاب (خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب علی حسین نے میڈیا کو بتایا کہ ریسکیو کنٹرول روم خوشاب کو آج 28 ستمبر 2026 کو راجڑ سندرال روڈ، خوشاب سے فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع موصول ہوئی کالر کے مطابق گوشت کے اسٹال کے تنازع پر مخالف فریق کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو کے مطابق
ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے اطلاع ملتے ہی 3 ایمبولینسز کو ریسکیو اسٹیشن خوشاب سے جائے حادثہ کی جانب روانہ کیا۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر مجموعی طور پر 9 متاثرہ افراد کو ریسکیو کیا، جن میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی شامل تھے۔
42 سالہ نعیم شاہ کو سر پر گولی لگنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق پایا گیا، جبکہ 40 سالہ محمد شہباز بھی گولیوں کے زخموں کے باعث جاں بحق ہو چکے تھے۔ دیگر زخمیوں میں 18 سالہ محمد سجاول، 21 سالہ محمد رحمان، 42 سالہ گل زمان، 58 سالہ محمد احسان، 24 سالہ محمد نعمان، 55 سالہ عبدالرحمان اور 60 سالہ رضیہ بی بی شامل ہیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے DHQ ہسپتال جوہرآباد منتقل کیا گیا، جبکہ جاں بحق افراد کی باڈیز بھی ڈی ایچ کیو ہاسپٹل منتقل کر دی گئیں۔