September 29, 2026

ہارون آباد/(حافظ ثاقب)چشتیاں اپنے دوستوں اور عزیز و اقارب کے دکھ سکھ میں شمولیت ذہنی اور

IMG-20260927-WA0130

ہارون آباد/(حافظ ثاقب)چشتیاں اپنے دوستوں اور عزیز و اقارب کے دکھ سکھ میں شمولیت ذہنی اور قلبی تسکین کا باعث بنتی ہے مصروف ترین دور میں اپنے دوست احباب اور ساتھیوں سے ملاقات انسان کی عزت اور وقار میں اضافہ کرتی ہے ہارون آباد فورٹ عباس اور چشتیاں کی عوام نے ہمیشہ چوہدری عبدالغفور مرحوم کے دست و بازو بن کر علاقے کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا بے مثال کردار ادا کیا ہے چوہدری عبدالغفور مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان کے ساتھی ان کے دوست احباب ہمارے لیے انتہائی قابل احترام ہیں
ان خیالات کا اظہار سابق صدر چیمبر آف کامرس لاہور سینیٹر ظفر اقبال چوہدری نے ضلع بہاول نگر دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے
سابق صدر چیمبر آف کامرس نے کہا ضلع بہاول نگر زرعی اجناس کی پیداوار کے لحاظ سے سب سے اگے ہے کپاس گندم سیلا چاول تیلدار اجناس کی پیداوار کے لحاظ سے ضلع بہاول نگر پاکستان میں نمبر ون ہے مگر بدقسمتی سے یہاں کے کاشتکاروں بالخصوص چھوٹے کاشتکاروں کی حالت زار قابل رحم ہے چھوٹے کاشتکار شدید مشکلات کا شکار ہیں موسمیاتی تبدیلیوں نے ضلع بہاول نگر کی زراعت پر انتہائی منفی اثرات مرتب کیے ہیں پچھلے سال کی مون سون بارشوں کپ پانی اب تک کھیتوں میں کھڑا ہے اور زمین قابل کاشت نہیں ہے
ظفر اقبال چوہدری نے کہا ضلع بہاول نگر کے حوالے سے بالخصوص چھوٹے کاشتکاروں کے لیے وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کی طرف سے ایک میگا پروجیکٹ کی ضرورت ہے تاکہ کاشتکاروں کی مشکلات کا ازالہ کیا جا سکے ناقص بیج فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کر کے سخت سزائیں دلوانے کی اشد ترین ضرورت ہے ضلع بہاول نگر کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی اشد ترین ضرورت ہے تاکہ صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے