September 24, 2026

صفدر خان باغی نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر عبدالحق فاروقی کی شادی کے ولیمہ میں شرکت۔

IMG-20260924-WA0138

صفدر خان باغی نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر عبدالحق فاروقی کی شادی کے ولیمہ میں شرکت۔

اس موقع پر سہیال خان، محمد صدیس خان، عالیان خان اور پٹواری ریاض خان بھی موجود تھے۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما صفدر خان باغی نے اپنے دونوں صاحبزادوں سہیال خان، محمد صدیس خان، بھتیجے عالیان خان اور پٹواری ریاض خان کے ہمراہ چارسدہ مردان روڈ، سلاطین ہال میں گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو و وزارت اوورسیز پاکستانیز کے معاون خصوصی برائے اٹلی یورپ اکرام الدین کے چھوٹے بھائی ڈاکٹر عبدالحق فاروقی کی شادی کے ولیمہ میں شرکت کی۔شادی کی اس پروقار تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات، علماء کرام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین نے بھرپور انداز،میں شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی سنئیر رھنما صفدر خان باغی نے ڈاکٹر عبدالحق فاروقی، ان کے بھائیوں اور بالخصوص ان کے والد محترم مولانا محمد حسین کو دلی مبارکباد پیش کی اور دولہا ڈاکٹر عبدالحق فاروقی کا اس نئی زندگی کے سفر کے آغاز پر نیک خواہشات اور ڈھیر ساری دعائیں کیں۔