September 4, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*سندھ اسمبلی نے دھرتی کی تقسیم کی سازش ناکام بنا دی، کل کا دن غیور عوام کی فتح، سازشی عناصر کی شکست کا دن تھا، ناصر حسین شاہ*

IMG-20260904-WA0247
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*سندھ اسمبلی نے دھرتی کی تقسیم کی سازش ناکام بنا دی، کل کا دن غیور عوام کی فتح، سازشی عناصر کی شکست کا دن تھا، ناصر حسین شاہ*

*علی خورشیدی کا سندھو دیش کا بیانیہ مسترد، شدید مذمت؛ اپوزیشن اپنی دھرتی دشمنی چھپانے کے لیے جھوٹے الزامات کا سہارا لے رہی ہے، ناصر شاہ*

*سندھو دیش ہو یا جناح پور، پیپلز پارٹی ہر صورت ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے، صوبائی وزیر بلدیات کا اہم بیان*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی کے سندھو دیش کے بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن دھرتی کو تقسیم کرنے کی سازش چھپانے کے لیے سندھو دیش کے جھوٹے الزامات کا سہارا لے رہی ہے اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کی جوابی قرارداد عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔ ہماری قرارداد وفاق کو مضبوط کرنے کے لیے تھی، اسے متنازع رنگ دینا اپوزیشن کی کم عقلی ہے۔ سندھ کی وحدانیت کی آئینی قرارداد کو “سندھو دیش” کا رنگ دے کر عوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی نے اسمبلی میں سندھ کی تاریخی اور جغرافیائی وحدت کو یقینی بنایا ہے۔ اپوزیشن جتنا چاہے شور مچائے، پیپلز پارٹی سندھ کی دھرتی کی وحدت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیگی۔ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کو جوڑنے والی زنجیر ہے اور اس نے وفاق کو ہمیشہ جمہوری طور پر مضبوط کیا ہے۔ سندھو دیش ہو یا جناح پور، پیپلز پارٹی ہر صورت ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے۔ سندھ اسمبلی کا کل کا دن تاریخی تھا جب پیپلز پارٹی نے دھرتی کی تقسیم کی سازشوں کو ناکام بنایا اور پیپلز پارٹی سندھ کی وحدت کے خلاف ہونے والی سازشوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے۔  صوبائی وزیر نے اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے اجلاس کا بائیکاٹ کر کے ثابت کیا کہ وہ سندھ دشمن سازش کا حصہ ہے، جبکہ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے قرارداد کے وقت غیر حاضر رہ کر سندھ دشمنی کا ثبوت دیا۔ سندھ میں رہنے والے تمام زبانیں بولنے والے عوام دھرتی کی وحدت کی مخالفت کرنے والی جماعتوں کو پہچان چکے ہیں۔ سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والے ملک کی سالمیت سے کھیل رہے ہیں اور اپوزیشن جماعتیں عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے سندھ کی تقسیم کے شوشے چھوڑ رہی ہیں۔  ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ سندھ ایک ہے اور ہمیشہ ایک رہے گا، کل سندھ اسمبلی نے یہ حتمی فیصلہ دے دیا ہے۔ سندھ کی دھرتی ہماری جان اور پہچان ہے، اس کی بقا کے لیے ہر قربانی دیں گے۔ کل کا دن سندھ کے غیور عوام کی فتح اور سازشی عناصر کی شکست کا دن تھا۔ سندھ نے پاکستان بنایا تھا اور سندھ ہی پاکستان کو مضبوط رکھے گا۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0