عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی *سامارو روڈ پر کار اور موٹر سائیکل میں خوفناک
عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی
*سامارو روڈ پر کار اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم، 1 شخص جاں بحق، 1 زخمی، بچہ محفوظ*
*سامارو* : عمرکوٹ سے سامارو جانے والے روڈ پر المطفیٰ پیٹرولیم کے قریب کار اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک ٹکر ہو گئی۔
پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار *کانجی ولد سورتو، عمر 40 سال، قوم کولہی* موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ جبکہ *چندر ولد کانجی، عمر 13 سال، قوم کولہی* شدید زخمی ہو گیا۔
حادثے کے وقت موٹر سائیکل پر *چمن ولد کانجی* نامی ایک بچہ بھی سوار تھا جو معجزاتی طور پر محفوظ رہا اور اسے کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔
جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق بھورل شاہ درگاہ کے قریب رہائش پذیر گھرانے سے بتایا جاتا ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں سوگ اور غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔