میلسی() ریحان پبلک ہائی سکولز سسٹم کے زیر اہتمام ٹیچر ڈے کے حوالے سے تقریب منعقد فرائض مرزا محمد سلیم نے ادا کیے تقریب سے ایم پی اے و چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی(ایجوکیشن)ملک نو شیر لنگڑیال۔ سابق ایم این اے سعید احمد خان منیس۔ چیئرمین پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن میاں جہانز یب
میلسی() ریحان پبلک ہائی سکولز سسٹم کے زیر اہتمام ٹیچر ڈے کے حوالے سے تقریب منعقد فرائض مرزا محمد سلیم نے ادا کیے تقریب سے ایم پی اے و چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی(ایجوکیشن)ملک نو شیر لنگڑیال۔ سابق ایم این اے سعید احمد خان منیس۔ چیئرمین پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن میاں جہانز یب۔ریحان پبلک ہائی سکولز سسٹم کے ڈائریکٹر محمد ریحان خان غوری۔ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹیچر ڈے کے موقع پر اساتذہ کرام کی خدمات پر انہیں اخراج تحسین پیش کرتے ہیں استاد کے احترام اور عزت کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا دنیا میں اساتذہ کا کوئی نعم البدل نہیں استاد ہی شاگرد کو اعلی مقام تک پہنچاتا ہے ملک نو شیر لنگڑیال نے مزید کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں پنجاب اسمبلی میں جا کر قران کی تلاوت کے بعد نعت پڑھنے کا بل پاس کرایا تقریب میں ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر مہر محمد جاوید۔مل۔چوہدری شاہد حمید جٹ۔میڈم مریم۔ موقع پر محمد اجمل خان سگو۔ ذیشان اختر۔ چوہدری ثاقب گجر۔ محمد شکیل اختر جوئیہ قاسم ریاض۔ آصف علی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے تقریب میں ٹیچر ڈے کا کیک کاٹا گیا۔ بچوں نے ویلکم اور سرائیکی کلچر پر گانا گایا اور ٹیچرز میں بیسٹ ٹیچرز ایوارڈ تقسیم کئے گئے