August 31, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 خوشاب علی حسین کی زیرِ صدارت پنجاب ایمرجنسی سروس آفس

IMG-20260831-WA0183
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 خوشاب علی حسین کی زیرِ صدارت پنجاب ایمرجنسی سروس آفس خوشاب میں گزشتہ ماہ اگست کی ایمرجنسی رپورٹ کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو علی حسین نے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس کو گزشتہ ماہ میں ٹوٹل 16327 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 4108 ایمرجنسی کالز تھیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 4180 متاثرین کو ریسکیو کیا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر نے کہا کہ گزشتہ ماہ میں416 روڈٹریفک کے حادثات، 3146 میڈیکل کی ایمرجنسیز،12 آتشزدگی،60 کرائم،پانی میں ڈوبنے کے 6 واقعات اور 465 دیگر ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں جن میں کام کرتے ہوئے چوٹ لگ جانے، اینیمل/برڈ ریسکیو وغیرہ اور دیگر ایمرجنسیز شامل ہیں ریسکیو عملہ نے1390 معمولی متاثرہ لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ 2720 شدید متاثرہ لوگوں کو بروقت طبی امداد مہیا کر کے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ پیشنٹ ریفرل سروس کے متعلق انہوں نے بتایا کہ بہتر علاج معالج کے لئے سرکاری ہسپتال سے دوسرے سرکاری ہسپتالوں میں 358 متاثرہ مریضوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے منتقل کیا گیا۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0