August 30, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ہارون اباد (۔مائیدہ خصوصی) تحصیل ہارون اباد کے موسٹ سینئر رائٹر ڈائریکٹر اور اسٹیج ارٹسٹ عبدالرشیدیوسفی المعروف امان

IMG-20260830-WA0230
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ہارون اباد (۔مائیدہ خصوصی)
تحصیل ہارون اباد کے موسٹ سینئر رائٹر ڈائریکٹر اور اسٹیج ارٹسٹ عبدالرشیدیوسفی المعروف امان جونییر اور پاکستان مووی ارٹ کلب بہاولنگر کے صدر و سینئر رائٹر ڈائریکٹر عبدالستار ثمر نے حکومت پنجاب کی جانب سے فیملی ڈرامہ کی بحالی و عوام کو صاف ستھری تفریح فراہم کرنے کیلئے جاری کردہ احکامات کو انتہائی احسن اقدام قرار دیتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے عبدالرشیدیوسفی،عبدالستار ثمر اور ڈسٹرکٹ بہاولنگر کے دیگر ڈرامہ فنکاروں کا کہنا ہے کہ فیملی ڈرامہ کی ںحالی سے جہاں عوام کو اچھے ڈرامے دیکھنے کو ملیں گے وہاں بیہودہ جگت باز نام نہاد فنکاروں کی وجہ سے بیکار بیٹھے حقیقی ڈرامہ ارٹسٹوں کو پرفارمنس کامواقع ملیں گے اور ارٹسٹ معاشی طور بھی مستحکم ہوں گے
انکا مزید کہنا تھاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ پنجاب کونسل اف دی ارٹس کی جانب سے ہر ضلع میں ،،سنسر ریہرسل پینل، بنایاجائے جس میں
اسسٹنٹ کمشنر ،
انچارج سکیورٹی افیسر ڈی پی او افس،
متعلقہ ارٹس کونسل،
متعلقہ علاقہ ایس ایچ او
ڈپٹی ڈائیریکٹر پبلکشر انفارمیشن کلچر ڈسٹرکٹ
ضلع و تحصیل کے سینئر ڈرامہ رائیٹر،ڈایریکٹر و ارٹسٹ شامل کرکے سنسر پینل بنایا بنایا جائے جس سے ضلعی سطح پر فیملی ڈرامہ کی بحالی کیلئے مدد ملے گی
انہوں نے کہاکہ ہم امید کرتے ہیں پنجاب کونسل اف دی ارٹس اس مطالبہ و تجویز پر غور و خوض کرکے ضلعی سینسر ریہرسل پینل کی تشکیل کے احکامات جاری فرمایے گی

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0