🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟*
*🛑 15 اگست 2026 | بروز ہفتہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨 (1) امریکا کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا: ایرانی وزیر خارجہ
🚨 (2) جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے اور بمباری سے ہلاکتیں
🚨 (3) ایران کا ٹرمپ کے آبنائے ہرمز سے متعلق بیان پر سخت ردعمل، کہا آبنائے ہرمز کا اختیار صرف ہمارے پاس ہوگا
🚨 (4) بہت جلد آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان کروں گا: ڈونلڈ ٹرمپ
🚨 (5) ایران جنگ کے باعث آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز اور تجارتی جہازوں کی آمد و رفت معطل
🚨 (6) یمن: حوثیوں کے موخا بندرگاہ پر میزائل حملے میں 2 فوجیوں سمیت 6 افراد جاں بحق
🚨 (7) ایران جنگ کے پیشِ نظر متحدہ عرب امارات نے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل پروازیں منسوخ کر دیں
🚨 (8) نیتن یاہو کے برطانیہ کو ’پہلی جوہری اسلامی جمہوریہ‘ قرار دینے پر برطانیہ برہم، بیان کو ناقابلِ قبول قرار دے دیا
🚨 (9) امید نہیں تھی پی پی پی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا، سیاسی اختلاف کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے: نواز شریف
🚨 (10) مشی گن فائرنگ کی گھن گرج سے گونج اٹھا، 6 افراد ہلاک
🚨 (11) چٹاگانگ شپ بریکنگ یارڈ میں زہریلی گیس پھیلنے کے حادثے میں 8 مزدور جاں بحق
🚨 (12) میر رضا قتل کیس: تفتیشی ٹیم کے رکن کے مطابق بزنس پارٹنر سے لوگوں نے قرض کی واپسی کے لیے رابطہ کیا ہے
🚨 (13) امریکی خارجہ پالیسی جھوٹ کا پلندہ ہے: ایران
🚨 (14) ایپل کی جانب سے 110 ممالک کے صارفین کو سیکیورٹی الرٹ جاری
🚨 (15) ٹریوس ہیڈ کا آؤٹ ہونے کے بعد بیلز دوبارہ رکھنے کا انداز سوشل میڈیا پر وائرل
🚨 (16) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا جشنِ آزادی کے موقع پر شائقین کے لیے سرپرائز کا اعلان
🚨 (17) براڈ پیک حادثے کے 15 دن بعد معروف پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کا جسدِ خاکی تلاش کر لیا گیا
🚨 (18) امریکی کمپنیوں کو سائبر حملوں کی اجازت، صدر ٹرمپ نے میمو پر دستخط کر دیے
🚨 (19) سیکیورٹی فورسز کی خضدار میں کارروائی، 10 دہشت گرد ہلاک
🚨 (20) جین زی (Gen Z) کے احتجاج پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بڑا اعلان کر دیا
🚨 (21) کوئٹہ: تفتان نوکنڈی کے علاقے میں مسلح افراد نے تین گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا
🚨 (22) صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان مذاق میں کیا تھا: وائٹ ہاؤس عہدیدار کی وضاحت
🚨 (23) سپریم کورٹ نے خواتین کے خلع کا حق استعمال کرنے پر تشدد کو آئین پر حملہ قرار دے دیا
🚨 (24) راولپنڈی: مشہور ٹک ٹاکر خاتون کو گھر سے بلا کر قتل کر دیا گیا، چھوٹی بہن بھی زخمی
🚨 (25) فنڈز نہ ملنے کے باعث نیشنل فلڈ پروٹیکشن پلان تاخیر کا شکار ہونے کا انکشاف
🚨 (26) پی پی پی رکنِ اسمبلی قادر پٹیل کی موجودگی میں دفتر پر فائرنگ کرنے والا گرفتار ملزم عدالت میں پیش
🚨 (27) حیدرآباد: شادی کا جھانسہ دے کر پاکستان بلا کر مبینہ قید میں رکھی گئی انڈونیشین خاتون بازیاب
🚨 (28) راولپنڈی: غیرت کے نام پر سگی بہن کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
🚨 (29) لاہور: 30 سالہ نوجوان کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار
🚨 (30) 14 سال بعد اسلام آباد کے تھانوں کو نئی گاڑیاں مل گئیں، ہزاروں نئی بھرتیوں کا اعلان
🚨 (31) فیلڈ مارشل کی جانب سے سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ، ملکی دفاع کے لیے خدمات کو سراہا
🚨 (32) بدلتے سیکیورٹی چیلنجز میں سابق فوجیوں کا تجربہ قیمتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل عاصم منیر
🚨 (33) آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز
🚨 (34) تعمیراتی شعبے کی ترقی کے لیے ڈویلپمنٹ بورڈ اور الگ بینک بنانے کی تجویز
🚨 (35) سپریم کورٹ نے خواتین کے حقوق اور خلع کے متعلق اہم فیصلہ جاری کر دیا
🚨 (36) انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہارِ افسوس
🚨 (37) نیشنل چیمپئنز کپ: پاکستان گرینز نے پاکستان بلیوز کو 192 رنز سے شکست دے دی
🚨 (38) پاکستان نے انگلینڈ میں پریکٹس میچ جیت لیا، سعود شکیل کی شاندار سنچری
🚨 (39) ہماری پہلی ترجیح امریکا میں تیل کی قیمتوں کو کم رکھنا اور دوسری ترجیح ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے: جے ڈی وینس
🚨 (40) امریکی اڈے پر حملے کے بعد تباہ ہونے والے 2 ایرانی طیاروں کے 3 پائلٹس قطر کی تحویل میں ہیں: ایران کا دعویٰ
🚨 (41) عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر خیبر پختونخوا حکومت نے وفاق کی ہدایت پر 6.4 ارب روپے دینے سے انکار کر دیا
🚨 (42) کشمیریوں کی جانب سے کالعدم ایکشن کمیٹی کا بیانیہ مسترد ہونے پر سہولت کار بھارت خود کھل کر سامنے آ گیا
🚨 (43) طا، لبا، ن کے دورِ اقتدار کو 5 سال مکمل، افغانستان میں انسانی حقوق اور انسانی بحران بدترین صورت اختیار کر گیا
🚨 (44) سیاستدان ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے نئے صوبوں کی ’اونرشپ‘ لیں: عبدالعلیم خان
🚨 (45) بھارتی حکومت جس انداز کی حب الوطنی چاہتی ہے اس انداز میں نہیں کر سکتا: سربراہ سی جے پی
🚨 (46) خیبر پختونخوا حکومت کا تعلیم سے محروم بچوں کو اسکولوں میں داخل کرانے کا منصوبہ
🚨 (47) ڈی ایف ڈبلیو اور ہیوسٹن ایئرپورٹس پر وضو کی سہولتوں کے خلاف گورنر ایبٹ کا اقدام، سرکاری گرانٹس کے جائزے کا حکم
🚨 (48) پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پلیٹ ڈویژن جیت لی
🚨 (49) میرا مقصد کسی دوسرے ڈاکٹر کی پوسٹنگ یا ترقی میں رکاوٹ بننا نہیں: ڈاکٹر نگہت شاہ کا دعویٰ
🚨 (50) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ
🚨 (51) سندھ میں رواں ماہ مون سون بارشوں کا امکان نہیں: محکمہ موسمیات
🚨 (52) اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
🚨 (53) میر رضا کیس: تفتیشی ٹیم کو جائے وقوعہ سے نئے شواہد مل گئے، عدالت کا آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم
🚨 (54) کرتارپور راہداری گئے تو وہاں پاکستان میں بہت پیار ملا: بھارتی اداکار سنی دیول
🚨 (55) انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری، اموات کی تعداد 20 ہو گئی
🚨 (56) لاہور: 17 سالہ نوجوان کی کار میں تیز رفتاری، 2 راہگیروں سمیت 5 جانیں لے گئی
🚨 (57) صوابی: باپ بیٹوں سمیت 5 افراد دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے، تلاش جاری
🚨 (58) قلعہ عبداللہ: کراچی سے کاروبار کے سلسلے میں گئے افراد کی گاڑی پر فائرنگ، 2 خواتین جاں بحق
🚨 (59) ٹینکرز پر حملوں اور امن مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
🚨 (60) آج بھارت کے یومِ آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یومِ سیاہ منایا گیا









