*راولپنڈی / مشہور ٹک ٹاکر خاتون فائرنگ سے قتل، 15 سالہ بہن زخمی*
راولپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں مشہور ٹک ٹاکر عائشہ عرف گیلامنہ کو مبینہ طور پر گھر سے بلا کر فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا، جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ان کی 15 سالہ بہن اسمیہ زخمی ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کے ٹک ٹاک پر تقریباً 13 لاکھ فالوورز تھے۔ ایف آئی آر کے مطابق عائشہ کو کاشف عرف کاشی نے فون کرکے بلایا، جس کے بعد موٹر سائیکل سوار ملزمان نے نجی پیٹرول پمپ کے قریب ان کی گاڑی پر فائرنگ کی۔
فائرنگ کے بعد گاڑی بے قابو ہو کر ڈمپر سے جا ٹکرائی۔ مقتولہ کے والد کی درخواست پر تھانہ ٹیکسلا پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔









