August 28, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ہارون اباد (نمائیدہ خصوصی) امد رسول (ص) کے سلسلے میں جشن میلاد مصطفی (ص) کی محافل کا

IMG-20260828-WA0243
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

ہارون اباد (نمائیدہ خصوصی) امد رسول (ص) کے سلسلے میں جشن میلاد مصطفی (ص) کی محافل کا انعقاد عاشقانہ رسول (ص)کی زندگی کا خاص وطیرہ ہے جو روحانی و قلبی سکون کا باعث بنتا ہے اور استاد جمیل جیالا کے صاحبزادے علی حمزہ نے اپنے ہاتھوں سے دلکش و دیدہ زیب مناظر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے خوبصورت ماڈل بناکر دیکھنے والوں کے دل جیت لئے ہیں
ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ہارون اباد کے سینئیر نائب صدر حاجی محمد یاسین اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے سٹی صدر چوھدری اشفاق گجر نے بطور مہمان خاص گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ہارون اباد کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے
جن میں شیخ گلزار احمد، ذوالفقارطور ،مطلوب غوری ، بابا اقبال اور چوھدری تنویر شامل ہیں واضع رہے کہ معروف اینکر پرسن عبدالرشید یوسفی نے اپنے مخصوص و منفرد انداز میں کمپئرنگ کرتے ہوئے تقریب کو مزید دلکش بنادیا
خاص مہمانوں کا مزید کہنا تھاکہ ربیع الاول بڑی عظمت وشان والا مہینہ ہے
حاجی محمد یاسین اور چوھدری اشفاق گجر نے علی حمزہ کو اس کاوش پر خصوصی انعام بھی دیا
نائب صدر محمد جمیل جیلا نے ولادت نبی کریم (ص) کی مبارک باد دی اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اخر میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کی دعا کی گئی

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0