*جھنگ رپورٹ کر رہے ہیں جھنگ سے ڈاکٹر چوہدری محمد ادریس پوسٹ آفس برجی والا (این پی او) جھنگ میں جشن آزادی کے حوالہ سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پوسٹل سروسز جھنگ اعجاز احمد خان بلوچ تھے جبکہ اس تقریب میں محمد اسحاق ڈھڈی، محمد سہیل گجر ،میاں ماجد تھیم ،میاں اسد علی تھیم ،ملک عبدالروف اور دیگر احباب بھی موقع پر موجود تھے۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز احمد خان نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔اس موقع پر اعجاز خان نے قیام پاکستان کے شہداء کو سلام عقیدت پیش کیا اور عزم کیا کہ پاکستان پوسٹ کے لوگو کے مطابق خدمت دیانت امانت کے حقیقی جذبے کے ساتھ پاکستان پوسٹ ہمیشہ اپنی خدمات جاری رکھے گا۔تقریب میں پاکستان کی 79ویں سالگرہ پر کیک بھی کاٹا گیا۔ آخر میں ملک وقوم کی تعمیر وترقی، سلامتی و خوشحالی اور استحکام کے لیے دعا بھی کی گئی۔
4









