4

ہارون آباد پاکستان کے 79 ویں یوم ازادی کے موقع پر وائٹل گروپ کی جانب سے ہارون اباد میں پروقار اور شاندار تقاریب کا انعقاد کیا گیا

ہارون آباد
پاکستان کے 79 ویں یوم ازادی کے موقع پر وائٹل گروپ کی جانب سے
ہارون اباد میں پروقار اور شاندار تقاریب کا انعقاد کیا گیا
یوم ازادی کے موقع پر وائٹل فیکٹری کے فرنٹ پر مثالی چراغاں کیا گیا، جہاں اہل علاقہ کی اکثریت رات گئے تک موجود رہی
اس موقع پر حسب سابق روایت وائٹل گروپ کے سربراہ حاجی سعید احمد نے مرکزی انجمن تاجران اور میڈیا کے نمائندگان کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ بھی دیا گیا,اور جشن آزادی کیک بھی کاٹا گیا
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ازادی کے مقاصد کو یاد رکھیں، اتحاد اور یقین محکم قومی زندگی کا حصہ بنائیں, آزادی صرف جشن منانے کا نام نہیں بلکہ آزادی کے مقاصد کو حقیقت بنانا بھی قومی ذمہ داری ہے
انہوں نے مزید کہا کہ 1947 میں اتحاد تنظیم اور یقین محکم کی بنیاد پر پاکستان معرض وجود میں آیا لیکن مقام افسوس ہے کہ ہمیں ایک قوم بن کر زندگی گزارنی تھی مگر 79 سال گزرنے کے باوجود ہم ایک قوم نہیں بن سکے، اتحاد کا تقاضہ ہے کہ علاقائی لسانی اور گروہی تقسیم سے بالا کا تر ہو کر پاکستانی قوم بن کر اگے بڑھا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں