52

منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایس ایچ او بھسی انسپکٹر شیراز اختر کی بڑی کارروائی تھانہ بھسی ۔(۔افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ)

منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایس ایچ او بھسی انسپکٹر شیراز اختر کی بڑی کارروائی
تھانہ بھسی ۔(۔افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ)

ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ تارڑ کی ہدایت اور ڈی ایس پی کمالیہ چوہدری جاوید گجر کی رہنمائی میں ایس ایچ او تھانہ بھسی انسپکٹر شیراز اختر نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 57/3 ٹکڑا میں کارروائی کی اور شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی۔

پولیس ٹیم نے کارروائی کے دوران موقع سے 570 لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

انسپکٹر شیراز اختر کی قیادت میں تھانہ بھسی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں ایس ایچ او بھسی کی مؤثر حکمتِ عملی، بروقت کارروائی اور جرائم کے خاتمے کے عزم کی عکاس ہیں۔

کرائم فائٹر ایس ایچ او شیراز اختر کا واضح پیغام:
منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے لیے تھانہ بھسی میں کوئی رعایت نہیں، قانون کی گرفت سے کوئی مجرم نہیں بچ سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں