google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0
10

شاہ حسین تھل(نمائندہ خصوصی) معروف سماجی شخصیت ملک نذر عباس کھارا نے کہا ہے کہ اپنے

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

شاہ حسین تھل(نمائندہ خصوصی) معروف سماجی شخصیت ملک نذر عباس کھارا نے کہا ہے کہ اپنے سیاسی قائد سابق ایم این اے ملک محمد احسان اللہ خان ٹو ا نہ کے حکم کے مطابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ انجینئر ملک گل اصغر خان اعلی ا تعلیم یافتہ سیاسی بصیرت رکھنے والے سیاستدان ہیں ان کی کچھ روز پہلے وزیراعلی ا پنجاب سے ہونے والی خصوصی ملاقات سے عوامی امنگوں کی ترجمانی ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب ہمارا پسماندہ علاقہ ایم این اے انجینیئر ملک گل اصغر خان کی قیادت میں ترقی کرے گا۔ انہوں نے ممبر نیشنل اسمبلی ملک گل اصغر خان کو ممبر ڈی سی سی نامزد ہونے پر مبارکباد دی ۔ دوران میڈیا نشست سابق کونسلر ملک غلام یاسین کھارا اور دیگر بھی موجود تھے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں