google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0
29

خواتین کو ہراساں کرنا سنگین جرم ہے — قانون میرا محافظ رپوٹ وجئے کمار واسوانی دعا ان لائین نیوز

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

خواتین کو ہراساں کرنا سنگین جرم ہے — قانون میرا محافظ
رپوٹ وجئے کمار واسوانی دعا ان لائین نیوز

کراچی: خواتین کو ہراسانی سے محفوظ رکھنے اور معاشرے میں خواتین کے احترام کو فروغ دینے کے لیے قانون میرا محافظ کی جانب سے عوامی آگاہی مہم جاری ہے۔

مہم کے ذریعے شہریوں کو آگاہ کیا جا رہا ہے کہ کسی خاتون کو آوازیں کسنا، نازیبا جملے کہنا، نامناسب اشارے کرنا، راستہ روکنا، پیچھا کرنا، غیر اخلاقی انداز میں تصویر یا ویڈیو بنانا یا کسی بھی قسم کی ہراسانی ناقابلِ قبول عمل ہے۔

قانون میرا محافظ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ہراسانی کے کسی بھی واقعے کو خاموشی سے برداشت نہ کریں اور فوری طور پر متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔

📞 پولیس ہیلپ لائن: 15
📞 1915
قانون میرا محافظ واٹس ایپ: 03003175353

خواتین کا احترام اور تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
ہراسانی کے خلاف آواز اٹھائیں، خاموش نہ رہیں۔

قانون میرا محافظ — محفوظ معاشرہ، باعزت خواتین

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں