google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0
13

اسسٹنٹ کمشنر سامارو سنجی ترکیو نے بی ایچ یو اسپتال سامارو روڈ کا دورہ کیا، انہوں نے وہاں پولیو

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

اسسٹنٹ کمشنر سامارو سنجی ترکیو نے بی ایچ یو اسپتال سامارو روڈ کا دورہ کیا، انہوں نے وہاں پولیو فکسڈ پوائنٹ اور EPI سے متعلق انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور طبی عملے سے پولیو ویکسینیشن، بچوں کی رجسٹریشن، ویکسین کی دستیابی اور کولڈ چین کے حوالے سے معلومات حاصل کیں، انہوں نے طبی عملے کو ہدایت کی کہ پولیو مہم کے دوران فکسڈ پوائنٹس پر بہترین انتظامات، ویکسین کی بروقت دستیابی اور بچوں کی سو فیصد کوریج کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے والدین اور عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو ہر پولیو مہم کے دوران پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ بچوں کو اس موذی مرض سے محفوظ رکھا جا سکے اور پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔
رپورٹ کمیرہ مین ٹیم کے ساتھ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیورو چیف عمرکوٹ

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں