خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی زیرِ صدارت
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی زیرِ صدارت ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، اور ڈی ایس پی لیگل خوشاب کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز اور مؤثر بنانے، مقدمات کی تفتیش کو بہتر انداز میں مکمل کرنے اور منشیات کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے مؤثر حکمتِ عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔
ڈی پی او خوشاب نے افسران کو ہدایت کی کہ منشیات کے مکروہ دھندے کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے اور تفتیش کے تمام مراحل میں قانونی تقاضوں کو یقینی بناتے ہوئے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خوشاب پولیس منشیات سے پاک معاشرے کے لیے پُرعزم ہے۔