November 15, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) 12 ربیع الاول کے حوالے سے تحصیل امن کمیٹی نورپورتھل کا اجلاس اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل

IMG-20260822-WA0104

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے)
12 ربیع الاول کے حوالے سے تحصیل امن کمیٹی نورپورتھل کا اجلاس اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل شازیہ رحمٰن کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء مشائخ اور ممبران امن کمیٹی نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل نےعملہ ستھرا پنجاب کو ہدایات کیں کہ وہ 12 ربیع الاول کے دن گلیوں ، محلوں، سڑکوں اور عوامی مقامات کی صفائی کو یقینی بنائیں اور جہاں پر جھاڑیاں کی راستوں میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے ان کو بھی تلف کیا جائے اور سیکیورٹی کے انتظامات بھی کیے جائیں۔ اس موقع پر ڈی ایس پی نورپورتھل محمد اکرم ، ایس ایچ او نورپورتھل محمد اعجازدھول سمیت تمام ممبران امن کمیٹی بھی موجودتھے۔