میرپورخاص (شاھدمیمن) تعلیمی بورڈ میرپورخاص میں حج 2027ء کی سالانہ قرعہ اندازی، تین ملازمین خوش نصیب قرار،سال 2027 میں حج کی سعادت حاصل کریں گے تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈ میں حج 2027ء کے لیے سالانہ حج قرعہ اندازی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں بورڈ کے ملازمین کو تین مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کرکے شفاف انداز میں قرعہ اندازی کی گئی قرعہ اندازی کے نتیجے میں تین ملازمین حج کی سعادت حاصل کرنے کے لیے خوش نصیب قرار پائے، گریڈ 1 سے 8 تک کے مجموعی طور پر 87 ملازمین میں سے احمد قریشی کا نام قرعہ اندازی میں نکلا جبکہ گریڈ 9 سے 16 تک کے 47 ملازمین میں سے نبیلہ پروین حج کی سعادت کے لیے منتخب ہوئیں اسی طرح گریڈ 17 اور اس سے زائد کے 19 ملازمین میں سے عمر خانزادہ کا نام قرعہ اندازی میں نکلا تینوں خوش نصیب ملازمین تعلیمی بورڈ میرپورخاص کی جانب سے حج 2027ء کی سعادت حاصل کریں گے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تعلیمی بورڈ کرنل (ر) ڈاکٹر سید علمدار رضا نے کہا کہ حج ایک عظیم عبادت اور ہر مسلمان کی دلی خواہش ہے اللہ تعالیٰ نے جن ملازمین کے نام قرعہ اندازی میں نکالے ہیں وہ انتہائی خوش نصیب ہیں انہوں نے کہا کہ تعلیمی بورڈ کی جانب سے ملازمین کے لیے حج کی یہ سہولت ایک قابلِ قدر اقدام ہے اور اس کا مقصد ملازمین کو مذہبی فریضہ ادا کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے انہوں نے قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے تینوں ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس مقدس سفر کے دوران ملک، ادارے، اپنے ساتھی ملازمین اور پوری قوم کے لیے خصوصی دعائیں کریں اس موقع پر سیکریٹری تعلیمی بورڈ نوید علی اور ناظم امتحانات محمد حسن نوہڑی نے بھی خطاب کیا اور قرعہ اندازی میں منتخب ہونے والے ملازمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تقریب میں اہپکا تعلیمی بورڈ یونٹ کے صدر نعمان راجپوت،ارشد زبیر اور سید علی شان شاہ سمیت دیگر عہدیداران اور تعلیمی بورڈ کے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کے اختتام پر حج کے لیے منتخب ہونے والے خوش نصیب ملازمین کو پھولوں کے ہار پہناکر مبارکباد دی گئی۔
13
میرپورخاص (شاھدمیمن) تعلیمی بورڈ میرپورخاص میں حج 2027ء کی سالانہ قرعہ اندازی، تین ملازمین خوش نصیب قرار،سال 2027 میں حج کی سعادت حاصل کریں گے
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0









