عمران خان کی صحت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین و قانون کی بالادستی کا مظہر ہے۔ایڈووکیٹ معصومہ میر
ایسے فیصلے ملک میں قانون کی حکمرانی، آئینی بالادستی اور عوام کے عدالتی نظام پر اعتماد کو مزید مضبوط کرتے ہیں۔معصومہ میر کی میڈیا سے گفتگو
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر وکیل رہنما ایڈووکیٹ معصومہ میر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان صاحب کی صحت سے متعلق فیصلہ ایک خوش آئند اور قابلِ تحسین اقدام ہے، جس سے آئین، قانون اور انصاف کی بالادستی مزید مضبوط ہوئی ہے۔ایڈووکیٹ معصومہ میر کے مطابق وہ ان وکلا میں شامل تھی جن کے نام اڈیالہ جیل ملاقات کے لیے شامل کیے گئے تھے۔ موجودہ صورتحال میں عمران خان صاحب کی صحت کے حوالے سے انہیں ہسپتال منتقل کرنے کی بات ہو رہی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ ان کی صحت کو اولین ترجیح دی جائے اور انہیں بروقت اور مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان صاحب ملک کی ایک بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، اس لیے ان کی صحت اور بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ انتہائی اہم ہے۔ انہیں صحت کے حوالے سے ضروری سہولیات، ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی اور مناسب علاج کی مکمل سہولت فراہم کی جانی چاہیے۔ایڈووکیٹ معصومہ میر نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کا صحت سے متعلق فیصلہ اس بات کو تقویت دیتا ہے کہ آئین اور قانون سب کے لیے برابر ہیں۔ ایسے فیصلے ملک میں قانون کی حکمرانی، آئینی بالادستی اور عوام کے عدالتی نظام پر اعتماد کو مزید مضبوط کرتے ہیں









