4

78ویں یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر چیف اکرام الدین کی صحافتی خدمات کو خراجِ تحسین۔صفدر خان باغی

78ویں یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر چیف اکرام الدین کی صحافتی خدمات کو خراجِ تحسین۔صفدر خان باغی

چیف اکرام الدین کو سفیر پاکستان اقصی نواز کی طرف سے تعریفی سرٹیفکیٹ ملنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔مرکزی سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ق

پشاور(نمائندہ خصوصی)سابق ناظم و ڈسٹرکٹ ممبر پشاور و مرکزی سینئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ق) صفدر خان باغی نے 14 اگست، 79 ویں یومِ آزادیِ پاکستان کے موقع پر گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین کو ان کی شاندار اور طویل صحافتی خدمات کے اعتراف میں پاکستانی ایمبیسیڈر جبوتی اقصیٰ نواز کی جانب سے جاری کردہ تعریف سرٹیفکیٹ پر دلی مبارکباد پیش کی۔صفدر خان باغی نے کہا کہ چیف اکرام الدین گزشتہ کئی دہائیوں سے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے پلیٹ فارم سے یورپ، بالخصوص اٹلی، میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے ساتھ عالمی امن، مثبت صحافت اور بین الاقوامی ہ آہنگی کے فروغ کے لیے قابلِ قدر کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو مؤثر کوریج دے کر پاکستان کا ایک مثبت اور باوقار سافٹ امیج پیش کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافت اگر مثبت، ذمہ دارانہ اور تعمیری انداز میں کی جائے تو یہ اقوام کے درمیان فاصلے کم اور امن و محبت کا پیغام عام کرنے کا مؤثر ذریعہ بن سکتی ہے۔ گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی چیف اکرام الدین خان کی خدمات اسی مثبت صحافتی کردار کی عکاس ہیں۔صفدر خان باغی نے پاکستان ایمبیسی جبوتی کی ایمبیسیڈر اقصیٰ نواز کی جانب سے چیف اکرام الدین کی خدمات کے اعتراف کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز ان کی طویل صحافتی جدوجہد کا اعتراف ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چیف اکرام الدین آئندہ بھی پاکستان اور عالمی امن کے لیے اپنی مثبت صحافتی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں