14

میلسی: یومِ یکجہتیٔ کشمیر پر اظہارِ یکجہتی ریلی، کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی

میلسی: یومِ یکجہتیٔ کشمیر پر اظہارِ یکجہتی ریلی، کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت
میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی
) پورے ملک کی طرح میلسی میں بھی یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر میلسی سعید بن خالد نے کی۔
ریلی میں تاجروں، صحافیوں، سرکاری افسران، سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیری عوام کی حمایت اور حقِ خودارادیت کے حق میں نعرے درج تھے۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔ شرکاء نے کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پائیدار حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں