9

چوہدری عبداللہ طاہر کا ق۔ت۔ل : اب تک پولیس تفتیش اور تحقیقات کہاں تک پہنچی ہیں ؟ آپ کو بتائیں کہ

چوہدری عبداللہ طاہر کا ق۔ت۔ل : اب تک پولیس تفتیش اور تحقیقات کہاں تک پہنچی ہیں ؟ آپ کو بتائیں کہ اوکاڑہ کی معروف سیاسی سماجی اور کاروباری شخصٰت چوہدری عبداللہ طاہر کے ق۔ت۔ل کیس میں گرفتار شو۔ٹرز نے انکشاف کیا ہے کہ واردات پوری پلاننگ سے کی گئی اس مقصد کے لیے ڈرون کیمرے استعمال کرکے چوہدری عبداللہ طاہر کی نقل و حرکت اور لوکیشن پر مسلسل نظر رکھی جاتی رہی، ڈرون کیمروں کی سہولت حاصل کرنے کے لیے بھاری رقم بھی خرچ کی گئی، تفتیشی حکام مق۔تول کے گھر کے اطراف میں ڈرونز کی پروازوں سے متعلق اطلاعات کا بھی باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں تاکہ واردات سے قبل ہونے والی سرگرمیوں کے شواہد اکٹھے کیے جا سکیں۔تحقیقات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ملزمان نے واردات کے لیے استعمال ہونے والی کرائے کی گاڑی پر جعلی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی، واردات کے فوری بعد گاڑی پر دوبارہ اصل نمبر پلیٹ نصب کر دی گئی تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دھوکا دیا جا سکے اور گاڑی کی شناخت چھپائی جا سکے، مذکورہ گاڑی گوجرانوالہ سے کرائے پر حاصل کی گئی تھی، مرکزی ملزم ارسلان شو۔ٹرز کو اسی گاڑی میں گوجرانوالہ سے لاہور لے کر آیا تھا۔ ذرائع کے مطابق واردات کی منصوبہ بندی کے مختلف مراحل پہلے سے طے کیے گئے تھے اور ملزمان نے کارروائی کے بعد فرار ہونے کے لیے بھی باقاعدہ حکمت عملی اختیار کی تھی، مقدمے میں مبینہ سہولت کاری کے الزام میں اب تک 6 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے، مرکزی شو۔ٹرز تاحال قانون کی گرفت سے باہر ہیں، پولیس اور تفتیشی ادارے مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈز کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں جنہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں