عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی
*سامارو: گاؤں ابراہیم سینہڑو میں بھائیوں کے جھگڑے میں فائرنگ، پہلوان سینہڑو جاں بحق*
*خبر: تفصیلات کے مطابق
*سامارو:* تعلقہ سامارو کے گاؤں ابراہیم سینہڑو میں بھائیوں کے درمیان جھگڑا خونی تصادم میں بدل گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق گاؤں ابراہیم سینہڑو کے رہائشی *پہلوان سینہڑو* اپنے بھائیوں کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا کر رہا تھا۔ جھگڑے کے دوران فائرنگ ہوئی جس میں پہلوان سینہڑو کو گولی لگ گئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ پہلوان کے اپنے بھائی نے کی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملوث ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
واقعے کے بعد گاؤں میں خوف و ہراس اور سوگ کا ماحول ہے۔
—









