8

جیکب آباد کو جرائم پیشوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے پاکستان محافظ فورم کے

جیکب آباد کو جرائم پیشوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے
پاکستان محافظ فورم کے
مرکزی چیئرمین راجہ سرور سومرو نے جیکب آباد شہر میں لاقانونیت، غنڈہ گردی ۔اور سٹریٹ کرائم کی مسلسل بڑھتی ہوئی لہر پر شدید تشویش اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر اس وقت مکمل طور پر “غنڈہ راج” کی لپیٹ میں ہے۔
انہوں نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ جرائم کا راج: جیکب آباد میں آئے روز لوٹ مار، غنڈہ گردی، موٹر سائیکلوں اور موبائل فونز کا چھینا، نقد رقم کی ڈکیتی اور دکانوں میں چوری کی وارداتیں اب معمولی معمول بن چکی ہیں۔ شہر کا کوئی والی وارث نظر نہیں آتا۔
انتظامیہ کی نااہلی ضلع کا سیکیورٹی انچارج (ایس ایس پی) صحن سے غائب ہے اور پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔
عوامی نمائندوں کی بے حسی حلقے کے ایم این اے (MNA) اور ایم پی اے (MPA) سکون کی نیند سو رہے ہیں، جنہیں عوام کے مال و جان کی کوئی فکر نہیں۔ الیکشن کے بعد عوام کو بدامن ماحول کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
جیکب آباد کی عوام ٹیکس دیتی ہے اور پرامن زندگی گزارنے کا پورا حق رکھتی ہے۔ ہم حکومتِ سندھ اور اربابِ اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوراً نااہل افسران کا محاسبہ کیا جائے اور شہر میں امن و امان کی بحالی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں
پاکستان محافظ فورم عوام کے حقوق اور تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاتا رہے گا اور اس بے حسی کے خلاف خاموش نہیں بیٹھے گا
پاکستان محافظ فورم
مرکزی چیئرمین راجہ سرور سومرو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں